نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 22فروری 2020)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی شامل نہیں ہوں گے۔ روپانی روڈ شو میں شامل ہونا چاہتے تھے ، لیکن امریکی خفیہ ایجنسی نے وزیر اعلی کی گاڑی کو قافلے میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ٹرمپ کے ہندوستان پہنچنے کے بعد سیکیوریٹی خفیہ ایجنسی سنبھالے گی۔ خفیہ ایجنسی فیصلہ کرے گی کہ ٹرمپ کے روڈ شو کے دوران قافلے میں کس کی کار داخل ہوگی۔کس کی نہیں اسی کے ساتھ ہی ، امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے روڈ شو کے دوران سیکیوریٹی کا گھیرا بھی تین درجے کا ہوگا۔
پہلے محاذ پر ، جدید خفیہ ہتھیاروں سے لیس امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہوں گے ، جبکہ دوسرے حلقے پر ہندوستان کے این ایس جی اور ایس پی جی کے کمانڈوز کا ہوگا۔ تیسرے مرحلے کے دائرے میں کرائم برانچ کے اہلکار ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کھلی جیپ میں روڈ شو کرنے کا پلان نہیں ہے۔ دونوں لیڈر بند کار میں روڈ شو کریں گے۔
ہاں اس روڈ شو مین ٹرمپ کے ساتھ بیٹی ایوانکا اور داماد قشنر بھی ہوں گے۔لیکن گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اس روڈ شو کا حصہ نہیں بن سکتے۔
اپنے دورا ہند کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد میں ان کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیریڈ قشنر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ 24 اور 25 فروری کو ہندوستان کے دورے پر ٹرمپ کے ساتھ انکی بیوی میلانیا ٹرمپ بھی ہوں گی۔اس وفد میں وزیر خزانہ اسٹیون منچین اور وزیر تجارت بلبر راس بھی ہوں گے۔ واضح رہے صدر ٹرمپ کے ہمراہ ایک بڑی تعداد میں امریکی وفد بھی ہندوستان کا دورہ کررہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی میزبانی کے لئے احمد آباد ، آگرہ اور دہلی میں زبردست تیاریاں کی گئیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں