تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

جون پور : 13 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ،سرکاری مکان پر قبضہ کا معاملہ،

جون پور: (یو این اے نیوز 22فروری 2020)کوتوالی انچارج پون کمار اپادھیائے نے 13 پولیس اہلکار ایسے ہیں جو ضلع سے باہر تعینات ہونے کے باوجود سالوں سے سرکاری مکان پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ان 13پولیس اہلکاروں کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ 

 ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پون کمار اپادھیائے نے بتایا کہ کوتوالی احاطہ اور پولیس چوکی  بھنڈاری احاطہ میں بنے سرکاری مکان میں سب انسپکٹر اندربہادر سنگھ فی الحال پرتاپ گڑھ میں تعینات ہیں ، ہیڈ کانسٹیبل سراج احمد ، موجودہ وقت میں بلیا میں تعینات ہیں ، اندردیو مشرا ، اوم پرکاش پال ، بالیندر یادو ، کانسٹیبل راج کشور یادو کی موجودہ تعیناتی وارانسی میں ہے ۔ سیتارام پانڈے موجودہ تعیناتی پریاگ راج ، سنتوش ورما موجودہ تعیناتی مئو ، مایا  شنکر سنگھ موجودہ تعیناتی بلیا، انل سنگھ موجودہ تعیناتی اعظم گڑھ ، ہیڈ کانسٹیبل رام شنکر رام موجودہ تعیناتی غازی پور ، کملیش یادو موجودہ تعیناتی جی آر پی اکبر پور ، ویریندر یادو موجودہ تعیناتی  ایودھیا ۔

ان سبھی کا ضلع سے تبادلہ ہوجانے کے باوجود مذکورہ سرکاری مکان پر قبضہ کیئے ہوئے ہیں۔  خستہ حال سرکاری مکانات خالی کرنے کے لئے بار بار ہدایات اور نوٹس جاری کرنے کے باوجود ، ان لوگوں نے  مکانات خالی نہیں کئے۔  سرکاری املاک کو  نقصان پہنچانے کا ان کا  یہ عمل مجرمانہ درجے میں آتا ہے  مقدمے کی سماعت ایس آئی گووند دیو مشرا کو سونپی  گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad