تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

جون پور :امتحان دلانے لے جارہے دو سگے بھائیوں کی سڑک حادثے میں دردناک موت ،تیسرے کی حالت نازک ۔

جونپور ۔(یو این اے نیوز 22فروری 2020) جون پور۔ غازی پور شاہ راہ پر ترہیں گاؤں کے قریب ، تیز رفتار اسکارپیو گاڑی کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں کی درد ناک موت  ہوگئی  جبکہ تیسرا بھائی شدید طور پر زخمی ہے جو زندگی اور موت کے بیچ سانس لے رہا ہے ڈاکٹروں نے اسے بی ایچ یو ٹراما سینٹر ریفر کردیا۔

 کراکت  کوتوالی حلقہ کے ٹٹوا کاپورا (مئی) رہائشی ، پرتاپ گڑھ ضلع میں  پولیس محکمہ میں تعینات دیوان بابو لال گوتم کے تین لڑکوں میں سے سب سے چھوٹا آشیس کمار گوتم 15سالہ  غازی پور میں کسی  امتحان مرکز پر ہائی اسکول کا امتحان دے رہا تھا ۔ سنیچر کے روز امتحان دلانے کے لئے اسے لیکر اسکے دونوں بڑے بھائی راجندر پرساد گوتم عرف ببلو (33 )اور مکیش کمار گوتم 23سالہ بائیک پر بیٹھا کر غازی پور لے جارہے تھے۔  اسی دوران پترہیں گاؤں میں پٹرول پمپ کے قریب غازی پور کیطرف سے آنے والی تیز رفتار اسکارپیو کا ڈرائیور اچانک گائے کو بچانے میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور موٹر سائیکل پر سوار تینوں بھائیوں کو کچل ڈالا۔  حادثے کے بعد ۔سوار لوگ کچھ دوری پر اسکار پیو کھڑی کرکے بھاگ کھڑے ہوئے ۔

 موقع پر موجود لوگوں نے فورا تینوں کو   سی ایچ سی بیری باری پہنچا یا ڈاکٹروں نے آشیش اور راجندر کو دیکھتے ہی  مردہ قرار دے دیا۔  ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت انتہائی نازک دیکھ کر مکیش کمار گوتم کو بی ایچ یو ریفر کردیا گیا۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ،روتے بلکتے اہل خانہ  سی ایچ سی بیری باری گئے  اور وہاں سے بی ایچ یو  چلے گئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad