تازہ ترین

جمعہ، 14 فروری، 2020

یوگی حکومت کے خلاف بےخوف بولنے والےڈاکٹر کفیل خان پر پولیس نے لگایا این ایس اے ۔

رپورٹ۔اسماعیل عمران لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 14فروری 2020)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے کیخلاف  اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں  بیس دنوں سے جیل میں بند گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان پر یوگی حکومت نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ یو پی پولس اور انتظامیہ نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف قومی سیکورٹی قانون یعنی این ایس اے کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر کفیل خان ضمانت پر جیل سے باہر آنے والے تھے، لیکن ان پر این ایس اے لگائے جانے کے بعد مشکلیں بڑھ گئی ہیں

۔واضح رہے ان پر الزام ہیکہ کہ ڈاکٹر کفیل بھڑکاؤ بیان دیۓ تھے ۔یہاں پر چوکانے والی بات یہ ہیکہ عدالت نے انھیں ضمانت دے دی تھی لیکن رہائی سے پہلے ہی ان پر این ایس اے لگا دی گئی۔قریب چار روز قبل مجسٹریٹ نے متھرا جیل میں بند کفیل کو ضمانت دے دی تھی کفیل بیس روز سے جیل میں بند ہیں۔علی گڑھ کے سینئر پولیس افسر آکاش کلہری نے بتایا کی کفیل کے خلاف این ایس اے کی کاروائی کی گئی ہے اور وہ جیل میں ہی رہینگے اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر کفیل کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے 10 اگست 2017 کو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں ہوئے آکسیجن کمی معاملے کے وقت سے لیکر ہی یوگی حکومت کے نشانے پر ڈاکٹر کفیل ہیں جبکہ اس معاملے میںمیڈیکل کالج کے محکمہ امراض اطفال کے ترجمان اور این ایچ ایم کے نوڈل انچارج رہے ڈاکٹر کفیل خان کو اسوقت تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں بچوں کی موت کے لئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں اور انہوں نے ان بچوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad