تازہ ترین

جمعرات، 20 فروری، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں شامل ہوئے کسان تنظیموں کے نمائدے۔خواتین کا احتجاج جاری مرکز کی مودی حکومت کی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ منظور نہیں۔جھنڈا سنگھ کا بیان

 لدھیانہ20فروری مستقیم ۔(یو این اے نیوز 20فروری 2020)) مرکزی حکومت کے خلاف پنجاب میں شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی زیر قیادت چل رہے احتجاجی مظاہرے کے نویں دن بھی بڑی تعداد میں شہر کی خواتین کی جانب سے احتجاج جاری رکھا گیا، شاہین باغ میں اس وقت احتجاج میں تیزی آگئی جب مانسہ سے پنجاب کی کسان جتھے بندیوں کے نمائدے شامل ہوئے، اس موقعہ پر روپ نگر سے صدر نوشاد حسین، محمد گل بہار، نسیم سیفی،پرویز عالم حافظ نسیم، مسجد اقصیٰ پھلے وال سے صدر حاجی عزیز مشتاق، اکرم نوشاد، انور میاں کے ساتھ سینکڑوں مرد اور خوایتین کا قافلہ شال ہوا،

 اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کسان یونین کے صدر جھنڈا سنگھ نے کہا کہ مرکز کی مودی سرکار کی آئین کے ساتھ کی جارہی چھیڑ چھاڑ منظور نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکومت ترقی کا راستہ چھوڑکر دھرم ذات پات اور کپڑوں کی پہچان جیسی سستی سیاست میں الجھ کر رہ گئی ہے، جھنڈا سنگھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کے سبھی واسی ایک جٹ ہو کر مرکزی حکومت کی فرقعہ وارانہ سیاست کے خلاف میدان میں آئیں۔ مسلم فرنٹ پنجاب مانسی کے صدر ایچ ایس موفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگ کسی نھی قے،ت پر این آر سی سی اے اے جیسے کالے قانونوں کو تسلیم نہیں کرینگے، اس موقعہہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ پنجاب کے اس شاہین باغ کے لوگ اور عزائم دہلی شاہین باغ کے شاہیونوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک کب تک چلتی ہے اور اسکے کیا نتائج ہونگے اسے اللہ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہمارا کام ہے کہ ہم اللہ کی ذات پر تقکل کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ باطل قوتوں کے خلاف پرچم حق کو بلند رکھیں،

اس موقعہ پر آئشہ صدیقی،شمع پروین، فیروزا خاتون، صوبیدار لکھوندر سنگھ، ڈاکٹر سرجیت سنگھ، کونسلر محترمہ بلوندر کور، ششی سود، جسبیر کور، کامریڈ رولدا سنگھ، سکھدرشن ناتھ، سکھونندر سنگھ نوجوان بھارت سبھا، ہرجندر سنگھ مزدور ورکر یونین، سریندر اسگھ انقلابی، اور ڈاکٹر برجیش بانگڑ نے بھی خطاب کیا، 

فوٹو کیپشن۔۔۔لدھیانہ شاہین باغ میں خطان کرتے ہوئے کسان یونین کے صدر جھنڈا سنگھ، اور موجود مختلف مذاہب کے نمائدے۔۔۔۔(آزاد)   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad