مین پوری۔حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 20فروری 2020)ریاستی خواتین کمیشن کی ممبر نرملا دکشت نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت خواتین کے تحفظ اور ان کا احترام اور ان کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے، کسی بھی حالت میں کسی بھی عورت کو ہراساں کرنایااس کا استحصال کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جارہی اسکیموں میں، کنیا سمنگلا یوجنا، متاثرہ خواتین کے لئے ہیلپ لائن نمبروں کے ہورڈنگز کو شہرو تحصیل، دیہی علاقوں میں لگایا جانا چاہئے، دیہی علاقوں کی خواتین کو ان کے فائد کے لئے چلائے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں سے آگاہ کیا جائے، تاکہ انہیں ان کے حقوق سے آگاہی حاصل ہو سکے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو آسانی سے انصاف فراہم ہو اس کے لئے آئندہ دنوں میں عوامی سماعت پروگرام کا انعقاد تحصیل سطح پر کیا جائے گا، اور جلد ازالہ کی کوشش کی جائی گی،
انہوں نے ٹرانجسٹ ہال میں خواتین کی عوامی سماعت کے دوران کہا کہ پاسکو ایکٹ سے متعلق معاملہ کو مقررہ مدت کے اندر سنجیدگی مقررہ مدت میں کارروائی کی جائے، پی سی این ڈی سی ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگیں باقاعدگی سے ہونی چاہئیں، کمیٹی کے ممبروں کی فہرست، این جی اوز کی فہرست کے ساتھ موبائل نمبر بھی مہیا کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ ریاستی خواتین کمیشن ان دعوؤں پر دھیان نہیں دیتی جو عدالت میں زیر سماعت ہوں،متاثرہ خواتین عدالت جانے سے قبل ریا ستی خواتین آیوگ کے سامنے اپنی شکایت پیش کریں تاکہ مجاز حکام کے ذریعہ ان کی مشکلات کو بر وقت دور کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ خواتین عوامی سماعت پروگرام کے انعقاد سے خواتین ممبران متاثرہ خواتینوں کی شکایات کو سماعت کر رہی ہیں، اور استحصال شدہ خواتینوں کی فوری اور موثر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
خواتین اسپتال کے معائنے کے دوران انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، وارڈوں کے بیت الخلاء میں پائی جانے والی گندگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے بہتر انتظامات کرنے اور بیت الخلاء کے ٹوٹے ہوئے دروازوں کو فوری طور پر درست کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایات دی کہ اے کے ڈینٹ کلینک کے معائنہ کے دوران کلینک کی رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ فراہم کریں،

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں