تازہ ترین

جمعرات، 20 فروری، 2020

جی ،ٹی روڈ پر تجاوزات کر نے والوں کے خلاف کارروائی قصبہ کے دو اعلیٰ افسران نے تجاوزات کے خلاف مشترکہ طور پر مہم چلائی

بھوگاؤں مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر ۔(یو این اے نیوز 20فروری 2020) جی ڈی روڈ بائی پاس سمیت قصبہ میں تعمیراتی سامان فروخت کرنے والے تاجروں کی جانب سے سڑک کے کنارے تجاوزات کو بڑھا وا دینے والوں کے خلا ف آج مشترکہ طور پر ڈی،ایس،پی پریانک جین اور کوتوالی انچارج پہوپ سنگھ نے مشترکہ طور پر تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی،ساتھ ہی دوکانداروں کو ۲/دن کی مہلت بھی دی گئی،کہ وپ نے سامان کو اپنے دکان کے حدود میں رکھیں،بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،
فائل فوٹو

جمعرات کے روز ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے جی ٹی روڈ بائی پاس کے آس پاس سڑک کنارے تعمیراتی اشیاء فروخت کر نے والوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنے سامان سے تجاوزات کو بڑھاوا نہ دیں، تجاوزات کے خلاف مشترکہ مہم میں ایص ڈی ایم،سی او،اور کوتوال موجود رہے، مہم کے دوران نصف درجن افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر تجاوزات کر نے کا ملزم مان کر ان کا  ہزاروں روپیہ کا چلان بھی کیا گیا،

 ایس ڈی ایم اورسی او بھوگاؤں نے تاجروں کو متنبہ کیا کہ اگر دو دن کے اندر جی ٹی روڈ کی پٹریوں کو تجاوزات  سے صاف نا کیا گیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا،
اس مشترکہ کار روائی سے تجاوزات کر نے والوں میں خوف دیکھا گیا،
تصویر:ایس ڈی ایم اور سی او نے سڑک سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad