نئی دلی۔(یو این اے نیوز 8فروری 2020)ملک کی راجدھانی دہلی میں آج ہورے ریاستی اسمبلی انتخاب کی کل 70سیٹوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے ۔ووٹنگ کولیکر بھارتیہ جنتا پارٹی اور عاپ کے لیڈروں کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا بازار گرم ہے۔اس درمیان اوکھلا اسمبلی سیٹ کے حلقے میں آنے والے جامعہ مڈل اسکو کے پولنگ مرکز میں گڑبڑی کو لیکر عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان کے الیکشن ایجنٹ نے ایک خط لکھکر الیکشن کمیشن کو اسکی شکایت کی ہے۔
امیدوار امانت اللہ خان کے الیکشن ایجنٹ فیروز احمد نے سینچر کو الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر جامعہ مڈل اسکول کے پولنگ مرکز نمبر 53,54,56,اور115پر دھیر طریقے سے ووٹنگ ہونے کی شکایت کی ہے۔فیروز احمد نے پولنگ مرکز کے صدر افسر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الیکشن کمیشن سےفورا کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے اس بار دلی کی 70سیٹوں پر جاری اسمبلی انتخاب میں اس بار برسراقتدار عاپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان لڑائی ہے ۔واضح رہے 2020کے اس ریاستی انتخاب میں دلی کے 1 کروڑ 47لاکھ رائے دہندگان 672امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرینگے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں