تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

مظفر نگر اور اس کے گردو نواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز21فروری2020)جمعہ کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل مظفر نگر اور اس کے گردو نواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر بھر کے نشیبی علاقے بارش کے پانی سے لبریز ہیں جس سے شہری علاقہ کی نکاسی آب کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے موسلادھار بارش سے جہاں ایک طرف بدلتے موسم نے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد موسم تو خوشگورا ہو گیا لیکن شہر کی سڑکوں پر بارش کا پانی بھرا ہونے سے اور ساتھ ہی مغلظات کے باعث ٹریفک بری طرح جام رہا۔

 بارش کے ساتھ ہوا کے چلنے سے درخت بھی متاثر ہوئے موٹر سائیکل سوار سڑکوں پر پھسلتے رہےآسمان پر کالی گھٹائیں چھانے اور بجلی کی کڑک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں ایک طرف روز مرہ کی مزدوری کرنے والے افراد مزدوری پر نہیں جاسکے تو بازار میں سناٹا چھایا رہا خاص بات یہ رہی ایسے ماحول میں کہ بارش،ہوا،آسمانی بجلی کی کڑک اس سب کے باوجود شہر اور علاقہ میں بجلی کی سہولت مسلسل رہی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad