تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

مدرسہ اسلامیہ عربیہ مدینۃ العلوم مدینہ کالونی بلاسپور کا عظیم الشان اجلاس عام 8/9 مارچ کو

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز21فروری2020)مدرسہ اسلامیہ عربیہ مدینۃ العلوم مدینہ کالونی بلاسپور کا عظیم الشان اجلاس عام 8/9 مارچ بروز اتوار،پیر کو منعقد ہوگا قاری علاؤ الدین مہتمم مدرسہ نے بتایا کہ اس پروگرام کی سرپرستی مفتی محمد مزمل اور صدارت مولانا محمد مرسلین فرمائیں گے پروگرام کی خوبصورت نظامت مولانا محمد جابر تا ولوی کریں گے انکے علاوہ اجلاس میں علاقہ کے معروف علماء کرام تشریف لائیں گے جو ملت اسلامیہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے قاری علاؤ الدین نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن علماء کرام کی اس اجلاس میں آمد متوقع ہے۔

 ان میں مولانا وصی سلیمان ندوی،مفتی فرید احمد،مولانا محمد اقبال،مولانا محمد اسماعیل صادق،مفتی محمد عادل،مولانا محمد حسن،مفتی محمد حذیفہ،قاری محمد مصدق،قاری محمد تحسین،قاری عبدالسلام کے نام شامل ہیں مدرسہ کے مہتمم قاری  علا والدیں نے بتایا کہ اجلاس 8/مارچ کوباضابطہ مغرب کی نماز کے بعد شروع ہو گا9/مارچ صبح 9 بجے سے شروع ہوگااور اکابرین کی دعاؤں کے ساتھ ختم ہو گا انشاء اللہ قاری علا والدیں نے بلا تفریق مذہب و ملت سبھی سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad