مدھیہ پردیش(یواین اے نیوزیکم مارچ2020)مہاراشٹرا میں مہاوکاس آگاڑھی حکومت نے مسلمانوں کو ایجوکیشن شعبہ میں پانچ فیصد ریزرویشن دینے کے یقین دہانی کے بعد ، مدھیہ پردیش کانگریس حکومت کے ایک سینئر وزیر نے ریاست کے اقلیتی طبقے کو اس سے بھی بہتر مراعات دینے کا دعوی کیا ہے۔مدھیہ پردیش کے آبی وسائل کے وزیر حکم سنگھ کاراڑا نے کہا ، "ہمارا ایجنڈہ اقلیتوں کے لئے تیار ہے اور کچھ دنوں بعد آپ دیکھیں گے کہ مہاراشٹرا سے آگے بڑھ کر ریزرویشن ملنے والا ہے ۔مہاراشٹر حکومت کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایم وی اے حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تعلیم میں مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دینے والا قانون جلد پاس کرے ، جس کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر کاراڑا نے یہ بات کہی۔ایک سوال پر کیا مدھیہ پردیش کی حکومت مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے انتظامات کرنے جارہی ہے ، کراڑا نے کہا کہ وہ اس سے زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہنگے کیونکہ وہ اعلان کرنے کا مجاز نہیں لیکن یقینی طور پر ایک اچھا "لبرل" میسیج سننے کو ملے گا۔
نواب ملک نے بھی ریزرویشن دینے کی بات کی ہے
اس سے قبل مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے وزیر نواب ملک نے کہا تھا کہ مہاراشٹرا کے تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے لئے 5 فیصد ریزرویشن کے لئے ایک نیا بل جلد ہی ریاستی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے وزیر نواب ملک نے کہا تھا کہ وہ ملازمتوں میں ریزرویشن لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور حکومت اس کے لئے قانونی مشورے لے رہی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ شیوسینا اور بی جے پی کے مابین اتحاد والی سابقہ حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا تھا۔ کانگریس ، این سی پی اور شیوسینا کی مشترکہ حکومت بننے کے بعد ، اس (اسمبلی) اجلاس کے اختتام تک ، ہم مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کی کوشش کریں گے۔ گذشتہ سال مراٹھوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں ریزرویشن دینے کے بعد ، مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کی اسکیم سے موجودہ ریزرویشن کے اعداد و شمار کو بڑھا سکتا ہے، جو پہلے سے ہی ہائی کورٹ کیطرف سے متعین 50فیصد سے زیادہ ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں