عوام میں نہیں سیاست دانوں میں ہے مذہب کے نام پر نفرت۔آئی پی ایس عبد الرحمن کا بیان
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز 29فروری2020)آج یہاں دانہ منڈی میں چل رہے شاہین باغ احتجاج میں مہارشٹر پولیس کے آئی جی عہدے سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجا استعفیٰ دینے والے آئی پی ایس افسر عبد الرحمن مظاہرین کا حوصلہ بڑھانے پہنچے،اسی دوران راہوں روڑ سے صدر محمد جمیل، ہاشم انصاری، محمد سکندر محمد انتظار، شاکر محمد صابر، صابر،محمد اقبال، عاطف محمد شہید محمد منظور کی رہنمائی میں مرد اور خواتین پر مشتمل ایک ہزار سے زائد افراد کا قافلہ شاہین باغ پہنچا،مظاہرین کا خطاب کرتے ہوئے ناظم اجلاس نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ لدھیانہ کا شاہین باغ تمام مذاہب کی جانب سے شروع کی گئی امن اور ایکتا کی ایک زندہ مثال ہے، انہوں نے کہاکہ جن عناصر کو شاہین باغ کے قیام سے تکلیف ہے وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے آئی پی ایس عبد الرحمن نے کہا کہ مودی کی حکومت کی جانب سے ملک کے غریب عوام کے خلاف ایک سازش تیار کی گئی ہے جسکا پہلا مرحلہ سی اے اے دوسرا این پی آر اور تیسرا این آر سی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام میں مذہب کے نام پر اتتنی نفرت نہیں ہے جتنی سیاسی لیڈران میں ہے جو کہ مذہب اور ذاتوں کو بنیاد بنا کر اپنی مفادات حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ صدیوں سے اس دیش میں رہ رہے لوگوں کو لوگوں کی جانب سے ہی چنی ہوئی سرکار ودیشی بنانے پر تلی ہوئی ہے، اہل اقتدار طاقت کے نشہ میں چور ہو کر عوام سے ٹکرا رہے ہیں،قابل ذکر ہیکہ آج شاہین باغ میں حق کی آواز سے سجاد عالم،محمد عابد، امن ویلفیر سے ثناء اللہ، محمد مستقیم احرار، غلام حسن قیصر، محمد اشرف رضائ، حکیم اسرافیل، مولانا محمد اکمل، قاری محمد محترم، ماسٹر محمد فیروز، نے بھی خطاب کیا، اسی دوران آج شہر کی مختلف ماقامات سے ایک بار پھر خواتین نے شاہین باغ پہنچ کر دہلی پولیس کی گنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین این آر سی مردآباد، سی اے اے مردآباد، غنڈہ گردی نہیں چلیگی، مودی شاہ مردآباد کے نعرے لگا رہے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں