تازہ ترین

بدھ، 19 فروری، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں موسم کی خرابی کے باوجود خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری

مودی سرکارطاقت کے بل ہر عوا م کو آ واز کو دبا نہیں سکتی ہیں۔پروفیسر سریندر کور 
لدھیانہ۔مستقیم(یواین اے نیوز 19فروری2020)مرکزی حکومت کے خلاف مقامی شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی مظاہرے میںموسم کی خرابی تیز سرد ہواؤں کے درمیان بھی آج بھی زبردست احتجاج ہوا، شہر کی بھامیاں کالونی سے صدر سے صدر وسیم راجی، مولانا محمد جمیل، محمد آفتاب، محمد دیاقوب،مصباح محمد، کی رہنمائی میں بڑی رعداد میں مرد اور عورتیں شامل ہوئے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نیاین آر سی سی اے اے کو لیکر اظہار خیال کیا، پروفیسر سریندر کور نے کہا کہ عوام کی آواز کو حکومتیں اپنے ذرائع سے دبا نہیں سکتی۔

 انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکار لوک تنتر میں عوام کی آواز کو روکنا چاہتی ہیں انکو آخر ایک دن اقتدار سے باہر جانا ہوگا، سریندر کور نے کہا کہ بھارت ہم سب کا ہے اسکو آزاد کروانے کیلئے سب نے قربانی دی ہے۔یہاں کسی بھی ایک مذہب کے لئے کوئی قانون نہیں بنا یا جا سکتا، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے آئی آئی ٹی بنگلور کے طالب علم شری پون سود نے کہا کہ مرکز کی مودی سرکا ر جس انداز میں مظاہرین کو ڈیٹین کر رہے ہی اس سے یہ اندولن اور مظبوط ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم سی اے اے اور این آر سی کو آئین ہند کے خلاف ایک سازش سمجھتے ہوئے میدان میں آئے ہیں یہ سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ دیش کے آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔

 جس میں جنتا کی جیت ہوگی، قابل ذکر ہیکہ لدھیانہ شاہین باغ کے آٹھویں روز بھی خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی آج کے مظاہرے میں خواتین اور لڑکیوں نے قومی ترانے پیش کئے اور پنڈال قومی ایکتا کے نعروں سے گونجتا رہا، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ ملک میں این ۤۤرسی اور سی اے اے کی مخالفت میں چل رہی تحریک نے عوام کو مذہب اور ڈات سے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کے ساتھ لا کر کھڑا یانہ کر دے لدھیانہ شاہین باغ میں آج ڈاکٹر بلگا، جے سنگھ بامسیف، سریندر کمار کلسی، ڈاکٹر ارون کمار، شوانی سہوتا، محمد ارشاد، نے بھی خطاب کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad