تازہ ترین

بدھ، 19 فروری، 2020

اپوزیشن پارٹیوں کو منفی سیاست کو چھوڑ کر قومی مفاد کو مقدم رکھنا چاہئے:پردیپ چودھری

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 19فروری 2020)بی جے پی سے گنگوہ کے رکن پارلیمنٹ پردیپ چودھری نے ضلع کو آپریٹو بینک کے چیئر مین چودھری راجپال کی رہائش گاہ پربی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط ارادے اور عذم کی وجہ سے ہی آرٹیکل 370کشمیر سے ہٹ پایا اور پڑوسی ممالک پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد کے شکار اقلیتی طبقہ کو شہریت دینے کے لئے سی اے اے لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو شہریت نہیں دی جاتی شہریت قانون میں ترمیم کرکے مودی حکومت نے بہت بڑا کام کیا ہے
فوٹو۔ خطاب کرتے ہوئے  رکن پارلیمنٹ پردیپ چودھری

 اسلئے اپوزیشن پارٹیوں کو منفی سیاست کو چھوڑ کر قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اس موضوع کو قومی مفاد کی نظر سے دیکھنا چاہے۔پردیپ چودھری نے کہا کہ ہم سبھی مذاہب کے ساتھ ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ملک کے ؤئین میں سبھی شہری چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان،عیسائی،جین یا سکھ انہیں برابر کے حقوق حاصل ہیں،

اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں غیر ملکی باشندوس کو ہندوستانی شہریت دینے سے متعلق موجودہ قانون کے تحت مذہبی تشدد کے کے شکر پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کو شہریت دینا ممکن نہیں تھا اسی لئے شہریت ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔اس دوران بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سینی،ضلع نائب صدر سندیپ شرما،ضلع سکیٹری ویپن بھارتیہ،پون، وپن گرگ،روندر چودھری،نتین گپتا،وویک تائل،انکت جین،انکت بنسل،اروند،روبن اور ویبھو اگروال وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad