تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

کیا گجرات کی تاریخ دہرانا چاہتی ہے بی جے پی: منظور عالم

نئی دہلی، 26 فروری (آئی این ایس)دہلی میں ہوئے تشدد اور فساد کو افسوسناک بتاتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ اس پورے واقعہ کیلئے پولس اور انتظامیہ ذمہ دار ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی اور فسادیوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی مسلم محلوں پر حملہ اور پتھراؤ کرنے کی۔ ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ کئی ساری ویڈیو ز سامنے آئی ہیں جس میں صاف دیکھا جارہاہے کہ پولس اہلکار کے سامنے شرپسند عناصر پتھراؤ کررہے ہیں۔ مسلم مخالف نعرہ لگارہے ہیں۔ اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں اور پولس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف پولس نے مسلم علاقوں میں لاٹھی چار ج کیا ہے۔ آنسو گیس کا استعمال کیاہے۔ ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ کیا گجرات کے 2002 کی تاریخ 2020 میں دہلی میں دہرانے کا منصوبہ ہے۔

 آخر اتنا بڑا فساد وہاں کیسے برپا ہوگیا۔ پوری کی مارکیٹ کیسے جلادی گئی۔ فسادیوں کے پاس اتنے ہتھیا ر کہاں سے آئے تھے؟ کون ان فسادیوں کے پیچھے ہے!جب اتوار کو ہی حالات خراب کرنے کی کوشش ہوئی تھی تو پھر دنگائیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیاگیا۔ بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے لوگوں کو بھڑکایاتھا اور اشتعال دلایالیکن پولس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ کیا یہ مان لیجائے کہ اس فساد میں دنگائیوں کے ساتھ پولس بھی شریک ہے۔ یہ پولس کا حملہ ہے۔ دو دن گزر جانے کے باوجود حالات کا نارمل نہ ہونا یقینی طور پر سر کار کی نیت پر شک پیدا کراتاہے اور بتاتاہے کہ یہ منصوبہ بند حملہ تھا۔ملی کونسل کی اپیل ہے کہ دلی پولس اپنی ذمہ داری نبھائے۔ لائن اینڈ آڈر کو کنٹرول کرے اور دنگائیوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔ جن سات لوگوں کی اب تک موت ہوئی انہیں سرکار معاوضہ دے۔ زخمیوں کا علاج کرائے او رجن کا نقصان ہواہے انہیں ہرجانہ دیاجائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad