جونپور ۔(یو این اے نیوز 7فروری 2020)شاہ گنج ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مشتبہ حالت میں ٹہل رہے ایک شخص کو جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔تلاشی میں گرفتار شخص کے پاس سے ایودھیا ،سومناتھ سمیت کئی مندروں کی تصویر اور نقشے ملنے سے خفیہ ایجنسی اور پولیس انتظامیہ حرکت میں آگیا
پولیس اسے تفتیش کےلئے سرکٹ ہاؤس لے گئی معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اے ایس پی سٹی ڈاکٹر انل کمار پانڈے بھی موقع پر پہنچ گئے۔تفتیش کرنے کے بعد پولیس نے اسے رہا کردیا علاقائی افسر جیتندر کمار دوبے نے بتایا کی حراست میں لئے گئے شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا
۔تفتیش میں اسکے باغپت کا رہائشی ہونے اور نیپال جانے کی بات سامنے آئی تفتیش پوری ہونے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں