نئی دہلی، (یو این اے نیوز 8فروری 2020) دہلی میں ہفتہ کو اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز کچھ سست رہا اور ابتدائی دو گھنٹوں (10 بجے تک) تک 4.33 فیصد پولنگ ہوئی۔ دہلی میں صبح ہلکی سردی کی وجہ سے پولنگ مراکز میں رائے دہندگان کی تعداد کم دیکھی گئی ۔ اس دوران سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، وزیر خارجہ ایس جئے شنکر ، دہلی میں وزیر اعلی ارود کیجریوال، چیف سیکریٹری وجے کمار دیو، سابق نائب صدر حامد انصاری کے علاوہ کئی دیگر لیڈروں نے ووٹ ڈالا ۔ وزیر خارجہ جئے شنکر نے تغلق کریسنٹ کے این ڈی ایم سی اسکول میں ووٹ ڈالا ۔ مسٹر کیجریوال نے سول لائینز علاقے میں ووٹ ڈالا ۔
مسٹر دیو نے بھی اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا اور سابق صدر حامد انصاری نے نریمان بھون کے پاس پولنگ مرکز میں ووٹ ڈالا ۔ اس دوران دہلی کے لکشمی نگر میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں جانے سے قبل ووٹ ڈالا ۔ دارالحکومت کے یمنا وہار سمیت دیگر کئی علاقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ۔
شاہین باغ میں بھی پولنگ پرُامن طریقے سے ہو رہی ہے اور وہاں اس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔واضح رہے دہلی کے سبھی 70اسمبلی سیٹوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے واضح رہے شاہین باغ علاقہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے چلتے لوگوں کےلئے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے یہی وجہ ہیکہ شاہین باغ میں ووٹنگ پر لوگوں کی خاص نظر تھی شاہین باغ کے حلقے میں آنے والے سبھی پانچ پولنگ مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے دلی میں بارہ بجے تک 11فیصد پولنگ ہوچکی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں