تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

علم حاصل کرنے کے لئے کوئی حد اور کوئی عمربھی مقرر نہیں ہے

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز21فروری2020)سچ کہا ہے کہ حقیقت میں پڑھنے لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی علم حاصل کرنے کے لئےکوئی حد بھی مقرر نہیں ہے اس قول کا مظفر نگر کے لوگوں نے مشاہدہ کیا ساتھ ہی ساتھ خوشی کا اظہار کیا بتادیں کہ اردو کے حوالے سے شناخت رکھنے والے تحسین علی اسارو ی اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفر نگر کے کو آر،ڈی،نیٹرنے اس بات کوسچ کر دکھایا۔

 موصوف نے انگلش زبان میں ایم،اے کیا ہے جس میں انہوں نے اول پوزیشن حاصل کی ہے ان کی اس کامیابی پر اردو ڈیولپمنٹ کے عہدیداران و اردو داں عوام نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے جن میں شمیم قصا ر،بدرالزماں خان،ما ہنا مه تنویر کے مدیرڈاکٹر تنویر گوہر،قاری شاہد حسینی،گلفام احمد،قاری سلیم مہربان،سلیم سلمانی،محمد غفران،حاجی اوصاف،نفیس انصاری کے نام قابل ذکر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad