شیلانگ(یواین اے نیوزیکم مارچ2020) ملک کے کئی حصوں میں سی اے اے کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ میگھالیہ کا ہے جہاں خاصی اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (کے ایسں یو) اراکین اور غیر قبائلیوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ تصادم کے بعد میگھالیہ پولیس نے شیلانگ کے آس پاس کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق میگھالیہ کے مشرقی خاصی ہلس ضلع میں ترمیم شده شہریت قانون (سی اے اے) اور انر لائنپرمٹ ( آئی ایل پی) پر ایک میٹنگ کے دوران کے ایس یو اراکین اور غیر قبائلیوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔
یہ میٹنگ جمعہ کو ضلع کے ایچامتی علاقہ میں ہوئی تھی ۔ کشیدہ ماحول کو دیکھتے ہوئے افسران نے بتایا کہ ریاست کے 6 اضلاع مشرقی جینتیا ہلس ، مغربی جینتیا ہلس ، مشرقی خاصی ہلس، ری بھوئی ، مغربی خاصی ہلس اور جنوب مغربی خاصی ہلس میں جمعہ کی شب سے 48 گھنٹوں کے لیے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں۔ دوسری طرف میگھالیہ کے وزیر اعلی کانراڈ سنگما نے اس پورےمعاملے پر ایک اعلی سطحی میٹنگ کی،سنگما نے بتایا کہ میں نے اس ایشو پر ایک اعلی سطحی میٹنگ کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں