نئی دہلی(یواین اے نیوزیکم مارچ2020)دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں سی اے اے مظاہرہ کے درمیان تشدد بھڑکنے سے 42 لوگوں کی موت اب تک ہوئی ہے۔ اس درمیان 2013 میں بی جے پی میں شامل ہوئی ایک مشہور اداکارہ سبھدرامکھر جی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔سبھدرامکھرجی نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریل جیسے بؤد کوتھا کؤد، سدھارن میئے ، کھلاڑی، رومیو اینڈ جولیٹ میں کام کیا ہے۔
انھوں نے اپنے اس فیصلےکے بارے میں کہا کہ یہ کافی انتظار کرنے کے بعد اٹھایا گیا قدم ہے۔ سبھدرامکھرجی نے کہا کہ میں نے 2013 میں بی جے پی جوائن کی تھی اور مجھے پارٹی کے کام نے متاثر کیا تھا۔لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں میں نے غور کیا کہ کچھ چیزیں ٹھیک نہیں ہورہی ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ لوگوں سے مذہب کی بنیاد پر نفرت کرنا اور ان کے لیے رائے بنانا بی جے پی کے نظریہ پر حاوی ہور ہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں