تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا: محمد حسان ندوی

مہولی،سنت کبیر(یو این اے نیوز 27فروری 2020)موت ایک مسلمہ اور اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کرسکتا،موت کا آنافطری ہے اور ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے جامع مسجد مہولی میں منعقد تعزیتی نشست میں کیا،مولانا نے شاعر اسلام مولانا محمد ولی اللہ ولی بستوی کے بارے میں کہا کہ مولانا کا دنیا سے اتنے جلدی چلے جانا بہت افسوس اور غم کی بات ہے۔

مولانا نے کہا مولانا ولی بستوی مشہور ادیب اور کہنہ مشق شاعر کے ساتھ ساتھ تجربہ کار مدرس بھی تھے،مولانا نے کہا عالم کی موت گویا عالم کی موت ہوتی ہے،مولانا نے آخر میں مرحوم کے لئے ایصال ثواب بھی کیا اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی،اس موقع پر حافظ نورالدین حافظ رئیس احمد،ماسٹر انعام اللہ خان، حافظ محمد عیسی، طاھر حسین،نمائندہ حافظ عقیل احمد خان،ریان احمد خان،عبد الغنی انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad