تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

اروند کیجریوال د لی کی عوام کے انصاف کے لئے بھوک ہڑتال پر کیوں نہیں؟

مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز 28فروری2020)دہلی میں فرقہ وارانہ فساد کے پیش نظر آج جمعہ کی نماز سے قبل مظفر نگر میں پولیس کے ساتھ اضافی فورس تعینات کی گئی تھی اطلاعات کے مطابق سبھی مقامات پر جمعہ کی نماز پر سکون ماحول میں اداکی گئی مگر ضلع انتظامیہ صبح سے ہی متحرک نظر آئی، آئی،جی لکشمی سنگھ،ڈی ایم سیلوا کمار ی جے،پولیس کپتان ابھیشیک یادو ودیگر اعلیٰ افسران مسلسل مستعد رہے جی ہاں ملک کی قومی راجدھانی دلي کے حالات اس وقت نازک دور سے گزر رہے ہیں۔

 حالات جوبھی رہیں پورے ملک میں عوام کے ذہن میں ایک ہی سوال گشت کررہاہے کہ آخر ملک کی قومی راجدھانی میں خون کی ہولی کیوں کھیلی جارہی ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جو آج وزیر اعلیٰ کی مسند پر فائز ہیں وہ احتجاج کے ذریعہ سے یہاں تک پہنچے ہیں اروند کیجریوال د لی کی عوام کے  انصاف کے لئے بھوک ہڑتال پر کیوں نہیں بیٹھے جہاں ایک طرف کیجریوال دلِی کی عوام کے مسیحا کے طور پر دیکھے جاتے ہیں وہیں آج دلِی عوام کو انصاف کی ضرورت ہے کیجریوال خاموش کیوں ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad