رپورٹ اسماعیل عمران .نئی دلی ۔(یو این اے نیوز 14فروری 2020) دارالحکومت دلی کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملی کراری ہار کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گولی مارو اور بھارت بنام پاکستان میچ جیسے بیان نہیں ہونے چاہیے تھے ۔وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پارٹی اس طرح کے بیانات سے خود کو الگ رکھتی ہے۔نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے امت شاہ کے حوالے سے کہا ہوسکتا ہے پارٹی لیڈروں کی طرف سے دیئے گئے نفرت بھرے بیانوں کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا ہو ۔
امت شاہ نے کہا کہ ہم صرف ہار یا جیت کےلئے انتخاب نہیں لڑتے ہیں۔انتخاب بہت ساری جماعتوں کے لئے ہوتے ہیں بی جے پی ایک آئیڈیا لوجی پر مبنی پارٹی ہے۔ہمارے لئے انتخاب ہماری آئیڈیا لوجی کو بڑھانے کا بھی انتخاب ہوتا ہے۔ صرف جیت یا ہار کےلئے ہم انتخاب نہیں لڑتے۔انھوں کہا دلی انتخابات کو لیکر میرا اندازہ غلط ثابت ہوا ۔
معلوم رہے کی دلی میں انتخابی تشہیری کے دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے گولی مارو ۔۔۔۔والا بیان بی جے پی سے امید وار منیش چودھری کے لۓ ایک ریلی میں ووٹ مانگنے کے موقع پر دیا تھا۔وہیں بھارت ۔پاکستان میچ والا بیان عام آدمی پارٹی سے بغاوت کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھامنے والے اور ماڈل ٹاؤن سے امیدوار کپل مشرا نے دیا تھا۔ عاپ سے باغی کپل مشرا نے دلی اسمبلی انتخابات کا موازنہ بھارت اور پاکستان کے کرکٹ میچ سے کیا تھا ۔انھوں ٹویٹ کیا تھا کی 8فروری کو دلی کی سڑکوں پر ہندوستان بنام پاکستان کا مقابلہ ہوگا ۔اس بیان پر الیکشن کمیشن نے کپل مشرا کو نوٹس دیا تھا اور غیر قانونی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
واضح رہے دلی کی 70 اسمبلی سیٹوں میں عام آدمی پارٹی کو 62سیٹیں ملیں ہیں۔ وہیں ملک میں نفرت پھیلانے اور ہندو مسلم کا کارڈ کھیلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 8 سیٹوں پر سمٹ کررہ گئی عام آدمی پارٹی کو 2015کے مقابلے میں 5سیٹوں کا نقصان ہواہے ۔وہیں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو پانچ سیٹوں کا فائدہ ہوا ۔ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کا اس بار بھی کھاتا نہیں کھل سکا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں