دھن گھٹا،سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد(یواین اے نیوز11فروری2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مہولی بازار میں ایک اہم میٹینگ منعقد ہوئی جس میں سیاسی اور سماجی لوگوں نے شرکت کی ، میٹنگ کو حافظ نور الدین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمارے ملک میں نفرت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دوران انتخابات لوگوں نے ایسی زبان استعمال کی جس کو مہذب اور شائستہ فرد استعمال کرنے سے گریز کرتا ہے ،شاہین باغ اور دہلی یونیورسٹیوں کے طلباء کو نشانہ بنایا گیا اور دہلی کے انتخابات کو ہندوستان پاکستان سے جوڑا گیا۔
جس کو ہمارے ملک میں بدترین زبان کا استعمال ہی کہا جاسکتا ہے، حق رائے دہی کا صحیح استعمال یہ بھی ایک قابل ستائش عمل ہے اور ملک عوام نفرت کی سیاست نہ کرکے بلکہ تعلیم اور روزگار سے متعلق چیزوں کو ترجیح دیتی ہے جو کہ ایک فال نیک سے کم نہیں ہے،معروف سیاسی شخصیت سعید اللہ انصاری نے کہا کہ ہوشیار اور زیرک عوام وہی ہے جو مذہبی اور جذباتی نعروں کو کنارے لگاتے ہوئے کاموں کی بنیاد پر اپنے حق کا استعمال کرے، انہوں نے کہا کہ ووٹ یہ جمہوری ملک میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
اور اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنا یہ اس سے اہم ہے ،انہوں نے صحیح انتخابات کے لئے دہلی کی عوام کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ دہلی حکومت اپنے اصل وعدوں تعلیم روزگار اور عوامی سہولیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی منزل طے کرے گی،اس موقع پر ماسٹر انعام اللہ خان، نثار احمد،عبدالجبار ، فہیم احمد ،ماسٹر انعام اللہ خان،حافظ رئیس احمد، عیسی بلال فیضی،جنید احمد انصاری،فخر الدین ،حمید اللہ انصاری ،فیاض احمد سلمانی وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں