دلی ایگزٹ پول میں بی جے پی کی کراری ہار ۔ایک بار پھر اروند کیجریوال
نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 8فروری 2020)دہلی میں اسمبلی کے لئے آج ہوئی پولنگ کے بعد سامنے آئے مختلف ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو زبردست فائدہ ہورہا ہے ،اور اروند کیجریول کا اپنے کئے ہوئے کاموں کو لیکر انتخابی تشہیری کا کرشمہ نظر آرہا ہے تقریبا تمام ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی ایک بار پھر سے اس الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے آج تک ایکسس سروے کے مطابق 50 میں 48سیٹ پر عاپ کی جیت ہوسکتی ہے۔اسکے علاوہ اکثرایگزٹ پول عاپ پارٹی کی 70میں سے 55ست 60 سیٹوں پر جیت کی بات کررہے ہیں۔
ابھی تک ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 17سیٹوں کو گزشتہ اسمبلی انتخاب کے حساب سے نقصان ہوسکتا ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کو 16 سیٹوں کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 19 سیٹیں مل سکتی ہیں،سروے میں کانگریس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے گزشتہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں