سرائے میر (یواین اے نیوز 10فروری2020)اعظم گڑھ ضلع کے شیرواں گاؤں کے پانچ نوجوانوں کا پھولپور کوتوالی علاقے کے جگدیش پورگاؤں کے قریب ہوا بھیانک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہوئی موت، پیر کی شام چھ بجے کے قریب ایک کار اینٹ سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی جس سے کار پلٹ گئی کار میں سوارپانچ نوجوانوں میں دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ سب پھولپور کوتوالی علاقہ کے سیدپور میں ہورہے کرکٹ میچ کھیل کر گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ زخمیوں کو پھولپور کے طاہر میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سرائے میر تھانہ کے شیرواں گاؤں رہائشی20 سالہ ارسلان ولد فخرعالم،21 سالہ ناز ولد ریاض خان، 25 سالہ عدیم ولد احمد ، 25 سالہ آفتاب ولد مقصود اور 22 سالہ آصف ولد چنوں پیرکے روز صبح پھول پور کوتوالی کے سید پور میں کرکٹ میچ منعقد ہوا۔تمام لوگ کرکٹ مقابلے میں میچ کھیلنے گئے تھے۔ شام کے چھ بجے کے قریب ، سب لوگ گاڑی سے لوٹ رہے تھے۔ تبھی پھولپور کوتوالی کے جگدیش پور میں سوریہ ڈھابے کے قریب پہنچتے ہی کار ایک اینٹ کی ٹھوکر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
دائیں محمد آصف مرحوم بائیں محمد ارسلان مرحوم
کار میں سوارپانچوں نوجوان زخمی ہوگئے،لوگوں نے سب کو پھول پور کے طاہر میموریل اسپتال پہنچایا ،جہاں پہنچنے پر ارسلان اور آصف کی موت کی ڈاکٹروں نے تصدیق کی۔ جبکہ شدید طور پر زخمی ناز،عدیم اور آفتاب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
تینوں زخمی نوجوان



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں