جونپور(یو این اے نیوز 19 2020) ضلع کے نورالدین پور گاؤں کے رہائشی لڑکے کی لاش اس کے گھر کھنڈر سے ملی۔ لاش کو دیکھ کر یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اسے پیٹا مارا گیا تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے فی الحال پولیس کسی خاص نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے کیونکہ لواحقین کی طرف سے کسی پر الزام نہیں عائد کیا گیا ہے۔ سراغ پتہ کرنے کے لئے تفتیشی کتے کی بھی مدد لی گئی مذکورہ گاؤں کے صوبیدار یادو کا بیٹا پریانشو عرف لالہ (14) گذشتہ 12 فروری کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔ گھر والوں نے سوچا کہ وہ بچوں کے ساتھ کہیں کھیلنے گیا ہوگا۔دیر شام تک واپس نہ آنے پر لڑکے کی تلاش لوگوں نے شروع کردی۔ تلاش کرنے کےبعد نہ ملنے پر اہل خانہ نے 15 فروری کو پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔
![]() |
| تصوراتی فوٹو |
لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئی۔منگل کے روز ، تیسری بار جب اس کی ماں رنگیلا دیوی گھر کے سٹے کھنڈر میں رکھے ہوئے ایندھن کو لینے گئیں تو وہ لکڑی اور اپلی کے نیچے سے لاش دیکھ کر چیخ اٹھی۔موقع پر موجود گاؤں کے لوگوں نے لکڑی ہٹانے کے بعد لاش نکالی گئی تو وہ لاش پریانشو کی تھی۔اس سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔والد صوبیدار نے کسی کا اس معاملے کو لیکر نام نہیں لیا ہے۔پولیس نے تفتیش کے لئے کتے کی مدد لی کتا بھی لاش کے ملنے کی جگہ سے اور اسکے گھر ہی میں چکر لگاتا رہا تھانیدار جگدیش کشواہا نے کہا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں