تازہ ترین

بدھ، 19 فروری، 2020

إن الحكم إلا لله

حمزہ اجمل جونپوری
لیجئے مصلحت کی روٹی سیکنے سے لیکر مصلحت کی چادر اوڑھنے تک مسلمان یہاں تک پہنچ جائیں گے ؟
کبھی سوچا بھی نا تھا کہ مسلمان مصلحت کے نام پر اس حد تک گر جائے گا 
اگر اسی کا نام مصلحت ہے تو میں اس کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں 
اگر اسی کا نام مصلحت ہے تو بھاڑ میں جائے ایسی مصلحت 
حد ہے اور بے حد ہے دوسرے مذاہب کے احترام کا مطلب یہ نہیں اس کے ساتھ تصویر کھنچوائی جائے چڑھاوا چڑھایا جائے

لوگ بھول گئے ( من تشبه بقوم فهو منهم ) جو کسی قوم کی نقالی کرتا ہے وہ اسی میں سے ہو گا
مسلمانوں تمہیں کیا ہو گیا کہاں مر گئی تمہاری غیرت
کہاں مر گیا تمہارا ایمان 
تو تو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم  کا نام لیوا ہے
تو ابو بکر رضی اللہ عنہ کی صداقت کا علم بردار ہے
تو عمر رضی اللہ عنہ کی عدالت کا وارث ہے
تو عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء کا حق دار ہے
تو حیدر کرار رضی اللہ عنہ کی شجاعت و بہادری کا سپہ سالار ہے
تو خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی داستان کو پڑھنے والا ہے
تو انس بن نضر رضی اللہ عنہ کا شوق شہادت جیسا جذبہ رکھنے والا ہے
تو تو امن لئے پیدا کیا گیا ہے
تم  اسلام کی حفاظت کے لئے پیدا کیا گیا ہے
تجھے اسلام کی تاریخ دہرانی ہے
لیکن
تو بتوں کے آگے ہنس ہنس کر فوٹو کھینچوا رہا 
تو اتنا بز دل ہو گیا  
اگر تجھے یہی سب کرنا ہے تو اسلامی شعار کو اتار دو 
اسلام جھکنے کے لئے نہیں بنا 
اسلام بکنے کے لئے نہیں بنا
اسلام سر بلندی کے لئے بنا ہے 
مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے آیا ہے
ظالموں کو نیست و نابود کرنے کے لئے آیا ہے
اگر تمہیں طاقت کا خوف ہے تو یاد رکھو سپر پاور صرف اللہ ہے 
جس نے ہمیں بدر میں فتح سے نوازا تھا وہ اللہ حي قیوم ہے اور وہ ہمیشہ رہے گا وہی ہم کو بھی فتح دے گا ان ظالموں کو تباہ کرے گا بے شک اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں لیکن اسکا ہر کام ہر فیصلہ اٹل ہے 
حق تو بس اسلام ہے اسلام ہی غالب ہو کر رہے گا 
ان شاء اللہ 
اللہ ہم سب کو ہدایت دے 
( إن الحكم إلا لله )
اللہ اکبر والعزة لله و لرسوله ولسائر المسلمين 
طلب کرتے ہو دار حسن وہ بھی تم غیروں سے
مجھے تو سن کر ایک عار سی معلوم ہوتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad