تازہ ترین

جمعرات، 20 فروری، 2020

پی۔ایم۔کسان سمان ندھی کے اہل سبھی کسان لے سکیں گے کسان کریڈیٹ کارڈ کا فائدہ

سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد خان (یواین اے نیوز20فروری2020)پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کا فائدہ لینے والے سبھی  کسانوں کا بنے گا کسان کریڈیٹ کارڈ۔ضلع مجسٹریٹ روش گپتا نے مکتوب ارسال کر ہدایت دی ہے کہ ہر گاؤں پردھان اور حلقہ لیکھپال 8فروری سے22فروری تک کیمپ لگاکر کسانوں کے، کے۔سی۔سی۔فارم پر کراویں۔اسی ضمن میں لیکھپال ایسوسیشن کے سابق جنرل سیکریٹری شیتلہ پرساد شریواستوا نے دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے گاؤں پنچایت کیوٹلی میں کیمپ لگاکر کسانوں کو مذکورہ اسکیم کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دیتے ہوۓ کہا کہ گورنمنٹ کی جانب سے چلائی جا رہی اس اسکیم کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اسکے ذریعہ کسانوں کو  درپیش مالی زرعی مشکلات میں سہولت ملےگی۔حلقہ لیکھپال نے سیکڑوں کسانوں کے کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے فارم پر کراۓ گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر الگو پرساد،گاؤں پردھان پون اوجھا،سنتوش،سنرا دیوی،رام اچل،سریش چندرہ،مہیش،گردھاری لال،گیتا دیوی ،پون پانڈے سمیت دیگر کسان موجود رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad