تازہ ترین

جمعرات، 20 فروری، 2020

اخلاص کے ساتھ تھوڑا عمل بغیر اخلاص کے زیادہ عمل سے بہتر:مولانا اختر حسین ندوی

مہولی سنت کبیر نگر،رپورٹ محمد حسان ندوی(یواین اے نیوز20فروری2020)کام میں دلجمعی اور اخلاص حد درجہ ضروری ہے اور اس میں کمی باعث نقصان وحسرت ہے،اخلاص کے ساتھ کیا ہوا تھوڑا بے اخلاص کئے ہوئے زیادہ عمل سے بہتر ہےمذکورہ بالا خیالات کا مولانا اختر حسین ندوی صدر مدرس مدرسہ عربیہ فیض العلوم بلہر نے مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی میں منعقد خصوصی نشست میں کیا۔

مولانا نے کہا کہ کہ کام کے فوائد اور اثر اسی وقت مرتب ہونگے جب آدمی کام کو مخلص ہوکر کرے گا،کیونکہ احادیث میں اخلاص کی بڑی تاکید آئی ہے اور اخلاص کی بنیاد پر بڑے بڑے نتائج مرتب ہوتے ہیں،مولانا نے کہا کہ درس وتدریس سے جڑنا بڑا مبارک عمل ہے اور اس میں ایمان داری سے اپنا فرض ادا کرنا یہ اس سے بھی اہم ہے، اس موقع پر مولانا محمد حسان ندوی،حافظ محمد عیسی، ماسٹر انعام اللہ خان،ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی،نثار احمد انصاری،حافظ محمد شاداب، حافظ نور الدین اور حافظ رئیس احمد وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad