تازہ ترین

جمعہ، 10 جنوری، 2020

اویسی نے سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں نکالی ترنگا ریلی،حیدرآباد کی سڑکوں پرامڈ پڑا انسانوں کا جن سیلاب۔

حیدرآباد (یواین اے نیوز10جنوری2020)شہریت قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ اسی تسلسل میں ، آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی کی سربراہی میں حیدرآباد میں ایک بہت بڑی ترنگا ریلی (پدد یاترا) نکالی گئی ہے۔اویسی کی پدیاترا میر عالم درگاہ سے شاستری پور جائے گی۔ اویسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چارمینار میں ترنگا بھی لہرائیں گے۔ اس کے لئے، انہوں نے 10 × 30 فٹ لمبے ترنگے کا آرڈر دیا ہے۔ یہ پڈ یاترا تقریبا4/5 کلو میٹر تک چلے گی۔

حیدرآباد میں متحدہ مسلم ایکشن کمیٹی کے تحت سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے بینر تلے ترنگا مارچ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس پد یاترا کی قیادت اسدالدین اویسی کررہے ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد یہ پد یاترا درگاہ میر عالم سے شاستری پور گراؤنڈ تک نکالی جائے گی۔ پد یاترا ختم ہونے کے بعد ، اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔بتایا جارہا ہے کہ شہریت کے قانون کے خلاف مارچ میں شامل ہونے کے لئے حیدرآباد میں بڑی تعداد میں ترنگا پرچم فروخت کیا گیا ہے۔ تمام مظاہروں میں ہندوستان کا جھنڈا استعمال کیا جارہا ہے۔دوسری طرف ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں پد یاترا پر بھی سماعت ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad