میربیدری، بیدر۔ کرناٹک۔ بھارت
موبائل:9141815923
آپ جاگو، آپ اٹھو نوجوانو
ملک کی قسمت کو بدلو نوجوانو
ظالموں سے آگے بڑھ کر گرلڑوگے
پھر غریبوں کے مسیحابن سکوگے
آج شہریت ہے داؤ پرہماری
تم بچانے پھر لگادو یہ جوانی
وہ غلامی ہی میں رکھنا چاہتے ہیں
ہم کہ آزادی کے رستوں پر چلے ہیں
ساتھ دینا، ساتھ دینے میں دعائیں
دورہوں گی ملک سے ساری بلائیں
عورتوں نے مورچہ اپنانکالا
گرتے پڑتے عزم کو آخر سنبھالا
گود میں بچوں کو لے کر چل پڑی ہیں
مائیں ساری ظلم کے آگے ڈٹی ہیں
وقت نازک ہے، گھروں سے تم نکل کر
وقت کو ڈھالیں خدارا، سچ میں ڈھل کر
سب نگاہیں جانبِ حق ہی لگی ہیں
گراُٹھوگے سچے رستے بھی کئی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں