تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

یوم جمہوریہ کے موقع پر سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی نے پچاس ہزار ترنگے غبارے آسمان میں چھوڑے

رپورٹ۔دانیال خان .دیوبند ۔(یو این اے نیوز 27جنوری 2020)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے شہر میں نہ صرف ہزاروں ترنگے لگوائے بلکہ قریب پچاس ہزار ترنگے غبارے بھی آسمان میں چھوڑے۔

اس موقع پر معاویہ علی نے کہا کہ ہم لوگ ایک ہاتھ میں ترنگا لیکر اور ایک ہاتھ میں آئین لیکر چلنا چاہتے ہیں لیکن بی جے پی حکومت ترنگے کے رنگوں میں بھی ہندو مسلم تلاش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک آئین اور اس کے پیش نظر وضع کردہ قوانین سے چلتا ہے ایک بار اگر بنیادی اصولوں سے کھلواڑ کرنے کی اجازت دے دی گئی تو پھر اس سلسلے کو رکنا بہت مشکل ہو جائیگا اس لئے اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے ہر بے دار شہری کو شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں جاری احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوکر حکومت کو اپنا احتجاج درج کرانا چاہئے۔

معروف سماجی خدمتگار حاجی ریحان الحق نے کہا کہ ہر ہندوستانی کوایک ہاتھ میں ترنگا اور ایک ہاتھ میں آئین لیکر چلنے کی ضرورت ہے کہ کیونکہ ملک صحیح ہاتھوں میں نہیں ہے کچھ لوگ ملک میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر اپنا سیاسی مفاد پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اکثریت کی بنیاد پر غیر جمہوری شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پاس کرا کر اپنی بد نیتی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فسطائی عزائم کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر حیدر علی،مصطفی گوڑ،جنید کاظمی،احمد گوڑ،شہاب نبی،قاضی فرحان،گلزار قریشی اور حاجی ریاض محمود وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad