تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

عورتیں ہیں عظمت ہندوستاں شاہین باغ


ابرار احمد اصلاحی دانش رکن جماعت اسلامی کوہنڈہ اعظم گڑھ  یو پی

عورتیں  ہیں  عظمت  ہندوستاں  شاہین  باغ
ان کے عزم و حوصلہ سے ملک ہے یہ باغ باغ

جب خبر آئی مصیبت میں گھری طلبہ کی جان
ان  کے سر میں آگیا  ہے  شیرنی  جیسا  دماغ

چھوڑ  کر فطری حیا کو  آگئیں  سڑکوں  پہ  یہ
ان پہ جب لگنے کو تھا گھس بیٹھیا ہونے کا داغ

شاہینائیں  بن گئی ہیں  قوم  کی  سب  بیٹیاں
ڈر گئے ہیں ان سے جو بھی ہیں لٹیرے زغن وزاغ

عزم و ہمت سے اٹھیں ہیں نرم و نازک ہستیاں
وقت  کے  فرعون  کا  ہونے  کو ہے  کھٹا  دماغ

ملک  سے  قانون ہٹ  جانے  کا  خطرہ جب ہوا
اس نے دستوری حفاظت کا دیا سب کو سراغ

ان کی عظمت ان کی قوت ان کی جرات کو سلام
پوری  دنیا  نے  سنا  ان کی  صدائے البلاغ

پورے ہندوستان سے آواز دانش اُٹھ گئی
قوم جاگ اٹھی ہے تیرے ساتھ اے شاہین باغ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad