تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ممتاز پی جی کالج میں پروگرام کاانعقاد

لکھنؤ(یو این اے نیوز 27جنوری 2020)ممتاز پی جی کالج میںیوم جمہوریہ کی مناسبت سے کارگزارپرنسپل ڈاکٹرفردوس جہاں کے ہاتھوں پرچم پھہرایا گیا۔اس دوران راشٹریہ گان اور ترانہ ہند کالج کی طالبات نے پیش کیا۔ ساتھ ہی این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس کے طلباء وطالبات کی موجودگی میںشجرکاری مہم چلائی گئی۔اس دوران کالج احاطہ میں طلبہ واساتذہ نے قریب دوسو پودے لگائے۔

اس دوران کالج کی کارگزار پرنسپل ڈاکٹرفردوس جہاں نے اساتذہ ، طلباء وطالبات کو یوم جمہوریہ کاپیغام دیا اور ملک کے تحفظ وسلامتی اور بڑھ رہی منافرت کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو بیدار رہنے اور قانون ودستور کی روشنی میں اپنے حقوق کی بحالی کی کوشش کرنے پربھی آمادہ کیا۔ اس موقع پر کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹرعبدالرحیم ،پراکٹرڈاکٹر محمد ارشاد خاں، ڈاکٹر محمد سلمان خاں ،ڈاکٹر عبدالمعید صدیقی سمیت سبھی فیکلٹی کے اساتذہ ،طلبہ اور غیرتدریسی اسٹاف موجود تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad