کیرل ۔(یو این اے نیوز 17جنوری 2020)ملک بھر میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر ہورہے احتجاج کے بعد اب کیرل کے اہک۔ شخص نے آر ٹی آئی داخل کر کے وزیراعظم نریندر مودی کی شہریت کا ثبوت مانگا ہے ۔کیرل کے محکمہ انفارمیشن میں عرضی کے ذریعے پوچھا گیا ہے کہ کیا وزیراعظم مودی بھارت کے شہری ہیں۔
ترشور ضلع کے رہنے والے جوش کلویتنی نے 13 جنوری کو کیرل کے محکمہ انفارمیشن میں آر ٹی آئی ڈالی تھی عرضی میں کہا گیا ہے ہیکہ ایسے کون سے دستاویز ہیں جس سے ثابت ہوتا ہیکہ وزیراعظم مودی بھارت کے شہری ہیں
غور طلب بات ہیکہ کی کیرل ایک ایسی واحد ریاست ہے جہاں کی اسمبلی نے بھی سی اے اے کے خلاف بل پاس کیا ہے اسکے علاوہ کیرل حکومت سی اے اے کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کی ہے کیرل حکومت کی الائنس پارٹی ایل ڈی ایف اور حزب اختلاف کا اتحاد یو ڈی ایف دونوں ہی سی اے اے کیخلاف ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں