تازہ ترین

اتوار، 26 جنوری، 2020

مدرسہ دارالعلوم ابی بن کعبؓ بسی کرتپور میں جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد

 بسی کرتپور۔(یو این اے نیوز 26جنوری 2020)26 جنوری کے موقع پر مدرسہ دارالعلوم ابی  بن کعب بسی کرتپور میں پوری آب وتاب کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ منایا گیا تقریب پرچم کشاٸی کے بعد پروگرام کا باضابطہ آغاز عزیزم محمد ثاقب کی تلاوت کلام اللہ اور عزیزم محمد انس کی نعت پاک سے ہوا جس کی صدارت حافظ نسیم احمد صاحب نے اور نظامت کے فراٸض مولانا عبدالماجد استاذ مدرسہ ہذا نے انجام دیےبعدہ طلبا ٕ وطالبات نے تقاریر ومکالمے اور حب الوطنی سے سرشار ترانے اور گیت پیش کرکے سامعین سے خوب دادوتحسین اور انعامات حاصل کیے

اور آخر میں مدرسہ کے ناظم مولانا سلیم احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا کہ 15 اگست 1947 کو دیش آزاد ھوا اور 26 جنوری 1950 کو جمہوری قوانین اور دستورودفعات نافذ کیے گیے یہ سب ہمارے اسلاف اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ھےیہ جمہور ی  دستور ہر ایک بھارتی کو مساوات وبرابری کے حقوق عطا کرتا ھے کسی کے ساتھ ذات برادری مزہب اور لسانی بنیاد پر امتیاز کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیتا اگر ہمارا پیارا ملک ترقی حاصل کرسکتا ھے تو وہ راستہ صرف اور صرف دستور اور سنودھان کا راستہ ھے ملک میں امن وامان اور بھاٸی چارہ جتنا زیادہ  مضبوط ھوگا اتنا ھی ملک ترقی کی راہ حاصل کریگا

اس لیے
فرقہ پرستی مٹانا ھے 
بھارت کو چمکانا ھے 
کہ نعرہ پر عمل کرتے ھوۓ اس جمہوریت کی قدر کرتے ہوۓ اس کی حفاظت بھی کرنی ھوگی
آج ضرورت ھے اس بات کی کہ ہم اپنےاسلاف اور اکابرین کی تاریخ کو یادرکھتے ہوۓ ان کی تاریخ سے دنیا کو واقف کرایا جاۓ 

اخیر میں مولانا سلیم احمدقاسمی کی دعا پر پروگرام  پایہ تکمیل کو پہنچا
اس موقع پر قاری شاکر مولانا تحسین حاجی قدرت الللہ قریشی سلیم احمد نیتا جی بھاٸی نوشاد احمد بھاٸی محمد آصف حاجی عبداللطیف انصاری حاجی بابو بھاٸی محمد اقبال بھاٸی محمد شہزاد بھاٸی نعیم احمد بھاٸی رحیم الدین بھاٸی شاہنوز وغیر ہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad