تازہ ترین

اتوار، 26 جنوری، 2020

اسمبلی میں مخالف سی اے اے قرار منظوری کرنے کا اعلان خوش آئند ائمہ و خطباء کانمائندہ ادارہ منبر و محراب فائو نڈیشن انڈیا کی جانب سے خیر مقدم

نئی دہلی(یواین اے نیوز 20جنوری2020)پنجاب،کیرالا،اور راجستھان ان تین ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار منظوری ہو چکی ہے، جو یقینا ایک زبردست فیصلہ ہے اور ملک کے تمام شہریوں کے مفاد میں ہے، ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ’’کے سی آر صاحب‘‘نے بھی اپنے اس اعلان سے تمام طبقات کو خوشی اور مسرت دی ہے کہ تلنگانہ اسمبلی میں مخالف سی اے اے قرار داد منظور کیا جائے گا، ملک کے ائمہ و خطباء اور مساجد کمیٹیوں کا نمائندہ ادارہ ’’منبر و محراب فائونڈیشن انڈیا‘‘ کے بانی ومحرک مولانا غیاث احمد رشادی نے اس اعلان کو خوش آئندقرارد یتے ہوئے ا س کا خیر مقدم کیا ہے، ان دنوںآرایس ایس کی غلام این ڈی اے حکومت جو جنونی فیصلے کئے ہیں وہ یقینا نا قابل ہضم ہیں، ان نا معقول فیصلوں سے اس ملک کی جمہوریت اور اس کا سیکولرمزاج اور یہاں کی گنگاجمنی تہذیب پر بد نما داغ لگا ہے۔

 اور یہ داغ اسی وقت مٹ سکتا ہے جب مرکز ہوش سنبھالے اور اپنے بد ترین فیصلے کو ہٹالے، مولانا غیاث احمد رشاری نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بھی کہا کہ مودی اور امیت شاہ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیںکہ ان دونوں کے سازشوں اور بیجا فیصلوں سے اس ملک کے ایس سی،ایس ٹی،بی سی اور تمام دلت طبقات اورمسلمان یکجا ہورہے ہیں، اور اس شر سے ایک خیر کے وجود میں آنے کے توقع کی جاسکتی ہے اور پورے یقین سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ ملک دوبارہ سیکولرازم کی طرف سفر کرے گا اور یہ جمہوری ملک اپنی جمہوریت کی بقاء کے ساتھ محفوظ رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad