تازہ ترین

اتوار، 26 جنوری، 2020

مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد میں یوم جمہوریہ کے تعلق سے اہتمام

بھوگاؤں،مین پوری .حافظ محمد ذاکر. ضلع مین پوری کے قصبہ بھوگاؤں کے مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی یومِ جمہوریت کا انعقاد کیا گیا،الگ الگ اسکولوں کے طلباء نے ایک ساتھ یومِ جمہوریت کی ریلی میں حصہ لے کر،گنگا جمنا تہذیب کی مثال قایم کی، اس موقعہ پر ناظم اعلیٰ حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ملک ہے،ہم کو اپنے وطن سے محبت ہے،اور یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے،

ملک کی حفاظت کرناہم سب کی ذمہ داری ہے،ہمارے ملک کا آئین سب سے بہتر ہے،ہمارے ملک کے دستور میں سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے اپنے مذہب پر چلنے کی پوری آزادی دیتا ہے، لیکن اب کچھ اقتدار کے نشہ میں ہمارے ملک کے آئین کے ساتھ ردو بدل کر نے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں،اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے،ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے دستور ہند کی بھی حفاظت کرنا ہے،کچھ لوگ  ملک میں ایسا دستو ربناکر نافذ کرنا نا چاہتے ہیں جس میں مذہبی آزادی چھین لی جائے،جبکہ ملک کی خوبصورتی توسبھی مذاہب کے انعقاد میں ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad