تازہ ترین

اتوار، 5 جنوری، 2020

معروف عالم ومفسر قرآن مولانا اظہار احمد قاسمی کے انتقال پر جمعپۃ علماء ہند کاتعزیتی بیان

مولانا مرحوم نے برطانیہ میں دین اسلا م کی اشاعت میں اہم کردار اد ا کیا:مولانا محمود مدنی 


نئی دہلی۔(یواین اے نیوز5جنوری2020)جمعپۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے ممتاز عالم دین مولانا اظہار احمد قاسمی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے' موت العالم موت العالم' سے تعبیر کیا ہے،مولانا مرحوم اصلاً دیوبند کے رہنے والے تھے جو عرصہ دراز تک ساؤتھ لند ن کے ایک قصبہ کرائیڈن کی جامع مسجد میں امام وخطیب تھے، یہ وہ مسجد ہے جس کی انھوں نے خود بنیاد رکھی تھی۔وہ ایک جیّد وممتاز عالم دین اور مفسر قرآن تھے، دینی علوم بالخصوص تفسیر قرآن میں گہرائی اور دستر س حاصل تھی۔

قرآن مجید سے تعلق کا یہ عالم تھا کہ روزانہ ایک قرآن کی تلاوت مکمل کرتے۔اپنی بیماری کے دنوںمیں انھوں نے 'اظہار القرآن' کے نام سے دس جلدوں میں قرآن مجید کی جامع تفسیر لکھی اور جمعپۃ  علماء ہند برطانیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر برطانیہ میں دین اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا۔وہ سادہ لوح، نرم دل اور بلند اخلاق شخصیت کے مالک تھے، اپنی گوناگوں خوبیوں کی وجہ سے بہت کم مدت میں برطانیہ میں ہر دل عزیز ہوگئے۔

برطانیہ سے قبل انھوں نے افریقی ملک کینیا میں دین اسلام کی خدمت کا فریضہ انجام دیاتھا۔ ان کے انتقال کے خبر موصول ہونے پر ٢/جنوری٢٠٢٠ء کو جمعپۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میںگہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت و درجات عالیہ کے لیے دعاء کی گئی۔

  مولانا مدنی نے آج اپنے تعزیتی بیا ن میں مولانا مرحوم کے لائق و فائق فرزنداور الخیر فاؤنڈیشن کے بانی وچیئرمین مولانا قاسم رشید احمد و دیگر لواحقین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی ہے اور سبھی جماعتی احباب و ارباب مدارس سے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad