اعظم گڑھ،رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز5جنوری2020)سرکار بھلےہی وکاس کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کی سڑکوں و پلوں کا جال بچھا دیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی ایسے کئی گاؤں ہیں جو مین روڈ سے نہیں جڑ سکے ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال خلیا احمدآباد گاؤں کا ہے جہاں پر بانس بلی سے بنے چاہ(پل)پر لوگ اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر آتے جاتے ہیں۔تہبر پور بلاک کے خلیا اور مرزاپور بلاک کے احمداآباد گاؤں کے بیچ تمسا ندی بہتی ہے۔
ندی کے اس پار سے اس پار جانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ لوگ پیدل لڑکھڑاتے اور خوف کے ساتھ ، بانس بلی سے بنی چاہ پر اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے گزتے ہیں۔ بارش کے دنوں میں ندی میں سیلاب کی وجہ سے بانس بلی سے بنی چاہ کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں،لوگوں کو کشتی کے ذریعے ندی کو عبور کرنا پڑتا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
احمد آباد کے آس پاس کے دیہات کا مرکزی بازار منجھاری ہے۔ دوسری طرف ، ندی کے شمال کی طرف تعلیمی ادارے ، بینک وغیرہ ہیں۔ روز بانس بلی کی مدد سے لوگ آتے اور جاتے ہیں۔ کئی برسوں سے ، کئی بار عوامی نمائندوں سے چاہ کی بجائے پل کی تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ، لیکن انھیں رہنماؤں کے ذریعہ صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں