تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

خواتین خود کفیل ہوں گی تب ہی کنبہ اور معاشرے کی مکمل ترقی ہوگی،رام نریش اگنیہوتری

مین پوری،حافظ محمدذاکر (یواین اے نیوز10جنوری2020)یوپی حکومت کے کابینہ وزیر رام نریش اگنیہوتری نے قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے تحت منعقد پروگرام موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تمام عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمیں نافذ کی ہیں، تاکہ خواتین باختیار بن سکیں ، اکثراسکیموں میں، عورت کی سربراہی کو ہی مرکزی نقطہ کے طور پر رکھا گیا ہے،حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ خواتین ہر محاذ پر خود کفیل ہوں ، انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست کے ہر گھر کی خواتین کو خود انحصار کرنا چاہئے، خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں، انہیں اپنی ضرورتوں کے لئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہئے، تاکہ خواتین قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے تحت گروپ تشکیل دے کر خود انحصار کرسکیں۔

 انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تشکیل میں خواتین کا خود انحصاری ہونا بہت ضروری ہے، خواتین خود کفیل ہوں گی تب ہی کنبہ اور معاشرے کی مکمل ترقی ہوگی، اگر ملک کی 50 فیصد آبادی ملک کی ترقی میں شامل نہ ہو تو ملک کی مکمل ترقی نہیں ہوسکتی ،انہوں نے وہاں موجود خواتینوں سے کہا کہ وہ اپنے گروپوں میں زیادہ سے زیادہ خواتینوں کو شامل کریں تاکہ وہ بھی خود کفیل ہوسکیں اور ملک کنبے معاشرے کی ترقی میں اپنا بھی حصہ ڈال سکیں، جب گھر کی عورتیں خود مختار ہونگی تبھی گاؤں، شہر، ضلع کے ساتھ ساتھ خاندان اور معاشرے کی ترقی ہوگی اور معاشی حالت بہتر ہوگی۔

وزیرنے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی نے غریب خاندان کی بیٹی کی شادی شان شوکت سے حکومتی اخراجات پر کروانے کے لئے وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم نافذ کی، اس اسکیم کے تحت، اکیاون ہزار روپے حکومت خرچ کررہی ہے، اب تک ریاست میں 01 لاکھ سے زیادہ غریب لڑکیوں کی شادی ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اج ول ا سکیم کے تحت گھر کی خواتینوں کو دھویں سے نجات دلانے کے لئے مفت گیس کنیکشن مہیا کرائے گئے ،انہوں نے کہا کہ انسان 84 لاکھ مراحل سے گزرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے، ایسی زندگی کو رائیگاں نہیں جانے دیں، محنت کریں اور نام کمائیں، خواتین کے بنائے ہوئے گروپ میں شامل ہوکر خود کو آزاد بنائیں اور کنبہ کی مالی حالت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار نبھائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad