تازہ ترین

جمعہ، 24 جنوری، 2020

منگلور ایرپورٹ میں بم رکھنے والے دہشت گرد کو آر ایس ایس کی پشت پناہی حاصل وزیر اعلی او ر وزیر داخلہ استعفی دیں: ایس ڈی پی آئی

بنگلور(یو این اے نیوز 24 جنوری 2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے منگلور ایر پورٹ میں بم رکھنے والے دہشت گرد آدتیہ رائو معاملے میں سچائی کو سامنے لانے اور وزیر اعلی و وزیر داخلہ کے استعفی کے مطالبے کو لیکر بنگلور ٹائون ہال میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمدنے آر ایس ایس کے تمام دہشت گردانہ کالے کرتوتوںکا ذکر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیرلا کے ایک بم معاملہ میں آر ایس ایس کے ورکر کے ملوث ہونے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ پریوار مسلمانوں کو اور اس سے جڑے تنظیموں اور پارٹیوں کو بدنام کرنے کیلئے ایسے دہشت گردانہ حرکت کرتی ہے اور اس کا الزام بہ آسانی مسلمانوں اور اس سے منسلک پارٹیوں اور تنظیموں پر تھونپ دیا جاتا ہے ۔ الیاس محمد تمبے نے اعلان کیا کہ ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان فساد برپا کرنے والے بیان دینے والے رینوکاچاریہ کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرینگے اور منگلور میں دو معصوم نوجوانوں کے قاتل پولیس اہلکار کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔

 اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت اور میڈیا آدتیہ رائو کو بچانے کیلئے اسے بے روزگار اور ذہنی مریض قرار دے رہی ہے ۔ یہ ان کی دوغلے پن کی انتہا ہے اور شرمناک بات ہے۔ کیا ایک وزیر داخلہ اپنی ریاست کے عوام کی حفاظت کے بارے میں سوچنے کے بجائے ایک دہشت گردکی ذہنی اور معاشی کمزوری پر فکر مند ہوسکتا ہے ؟۔ ایسے وزیر داخلہ کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے ۔ عبدالحنان نے سوال کیا کہ اگر آدتیہ رائو کے بجائے یہ کوئی عادل یا افضل ہوتا تو کیا میڈیا چپ رہتی اورکیا ہماراوزیر داخلہ اتنی ہمدردی کا مظاہرہ کرتا؟۔ پولیس ، میڈیا اور حکومت اور نام نہاد دیش بھگت سب ملکر مسلمانوں کے ساتھ کیسا برتائو کرتے یہ سب کو معلوم ہے ۔ خاص طور پر ہمیشہ کی طرح میڈیا اور حکومت ایس ڈی پی آئی پر پابندی کی بات کرتی۔

مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سنگھ پریوار کے تنظیموں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ مسلمانوں اور مسلم تنظیموں پر جھوٹے الزام لگاکر ان سیاسی تحریکوں کو ختم کرنے کی سازش جاری ہے ۔ میڈیا اور پولیس افسران بھی ان کے اشاروں پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں احتجاج درج کرواکر حکومت اور پولیس کی توجہ مبذول کرائی ہے کہ ملک کی سا  لمیت کتنے خطرے میں ہے ۔ اور کس طرح دو ہر ا رویہ اختیارکیا جارہا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی نائب صدر اڈوکیٹ مجید خان، سکریٹری اکرم حسن، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن فیاض احمد، جاوید اعظم، بنگلور ضلعی صدر محمد شریف، سکریٹری مزمل پاشاہ، محبوب پاشاہ، سلیم احمد، راشد علی سمیت سینکڑوں کارکنان شریک رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad