تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

ساتویں معاشی مردم شماری کے لئے سروے ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 12جنوری2020)دیوبند علاقے کے گاؤں رنکھنڈی میں منگلم ڈیجیٹل خدمات کامن سروس سینٹر پر ساتویں معاشی مردم شماری کو رفتار دینے کے لئے گاؤں کے پردھان دنیش کمار فوجی اور ٹھاکر سریندرپال سنگھ ایڈوکیٹ ممبران برجپال سنگھ فوجی،ٹھاٹھ سنگھ اور گھن شیام سنگھ نے سروس سینٹر کارکنان کو ہری جھنڈی دکھا کرگاؤں میں سروے کے لئے روانہ کیاگیا۔

 اس دوران ٹھاکر سریندر پال سنگھ نے کہا کہ سروے کرنے والے خلوص نیت سے سروے کریں اور موثر انداز میں کام کریں، اگر کوئی پریشانی سامنے آئے تو سپروائزر امت کمار اور سندیپ کمار سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سروے کرنے والا کوئی بھی فرد کسی کے بہکاوے میں آکر غلط یا جھوٹا ڈاٹا فیڈ نہ کرے اگر کوئی کو ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسکے خلاف کارروائی کرائی جائیگی،اسلئے سب محنت،لگن اور ایمانداری کے ساتھ گھر گھر جاکر مختص علاقے میں مکانات کی معاشی حیثیت کا ڈیٹا محفوظ کریں تاکہ حکومت ہند کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔ اس دوران پریتی، پوجا، جیوتی، شالو، ابھیشک، ارچنہ، پوپن اور ارجن وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad