تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی برسی منائی گئی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 12جنوری2020)ٹیچر کالونی میں واقع بی جے پی کے شہر صدر گجراج رانا کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنان نے ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو انکی برسی کے موقع پر یاد کیا اور انکی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ گجراج رانا نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔ 1965 کی بھارت اور پاکستان کی لڑائی کے بعد امن سمجھوتے پر دستخط کرنے کے ایک دن بعد۔

 آج ہی کے دن 1966 میں شاستری جی کا انتقال ہوا تھا۔ ان کی وفات اس وقت کے سوویت یونین ازبیکستان کے شہر تاشقند میں ہوئی تھی۔انہوں نے کارکنان سے لال بہادر شاشتری کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی اپیل کی۔اس موقع پر بجیندر گپتا،امریش تیاگی،پروین گوئل،دیپک تیاگی،راجیش انیجہ،سچن،پون،آنند،اجے،منجو،آلوک،نند کشور، سنیل، وجے، ابھیشیک، وشال،وجیندر اجے اور راہل وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad