لدھیانہ /مستقیم(یو این اے نیوز 27جنوری 2020)گزشتہ روز یوم جمہوریت کے موقعہ پر شہر میں متعدد مقامات پر جوش و خروش کے ساتھ 26جنوری کا دن منایا گیا، تاریخی جامع مسجد لدھیانہ کے صدر دروازہ پر مجلس احرار اسلام کی جانب سے حسب روایت منعقد کی گئی تقریب میں شیر اسلام شاہی امام پنجاب حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے قومی پرچم لہرایا اور جامعہ حبیبیہ کے طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، اے سی پی سینٹرل شری وریام سنگھ، سیوا دل کے کنوینرشری سشیل کمار پراشر اور دیگر معززین موجود تھے۔ شاہی امام نے ترنگا لہرانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج گرچہ ہم لوگ گنتنتر دوس منا رہے ہیں۔
لیکن یاد رہے جنگ آزادی میں آج کے دن ہی مجاہدین آزادی نے وطن عزیز کی مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا جسے اس وقت کے ظالم حکمرانوں نے دبانے کی مکمل کوشش کی تھی، انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمارے ملک میں ایک جامع دستور قائم کیا گیا جس کی بنیاد پر تمام بھارتیوں کو مکمل آزادی اور حقوق دئے گئے، شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ آج کے دن ہم سب اہل وطن کو اس بات کا عزم کرنا ہے کہ دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں جو لوگ تاناشاہی قائم کرنا چاہتے ہیں انکا ہر اک مقام پر مقابلہ کرتے ہوئے ملک کے دستور کو بچایا جائیگا۔
شاہی امام نے کہا کہ جو بھی فرقعہ پرست طاقتیں سیاست کے بل پر یپ سمجھ رہی ہیں کہ وہ اس وطن میں غنڈہ راج قائم کر لینگے تو یہ انکی خام خیالی ہے ملک کا ہندو مسلم سکھ ویسائی دلت بھائی اس سازش کو پہچان چکا ہے، یہ ناپاک کھیل ذیادہ دن چلنے والا نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سی اے اے ہو یا این آر سی جس بھی نام سے کوئی سازش بنائی جائیگی اسکا مقابلہ کیا جائیگا، قابل ذکر ہیکہ آج شہر میں مختلف مقامات پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے پرچم کشائی کی اور عوام کو دستور کے متعلق آگاہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں