ممبئی (یو این اے نیوز 27جنوری 2020)یکشنبہ کی شب تقریباً سوا دس بجے کرلا ویسٹ ایس جی بروے مارگ پر واقع میونسپل ایل وارڈ کے پیچھے مہتاب نامی دو منزلہ بلڈنگ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بھیانک آگ لگ گئی۔مکینوں نے اپنی جان بچا کر محفوظ مقام پر پناہ لی،آگ لگنے کی وجہ سے بجلی کاٹ دی گئی تھی،جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں اندھیرا چھا گیا تھا۔ٹرافک جام ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کافی دشواری ہوئی۔حادثہ کی خبر ملنے کے بعد مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)کی قیادت میں مقامی جمعیۃ علماء کے مولانا سرور علی قاسمی (جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون،ممبئی)مولانا حبیب الرحمٰن قاسمی (صدر جمعیۃ علماء کاجو پاڑہ،کرلا،ممبئی) مولانا سراج احمد صاحب (امام و خطیب خلیلیہ مسجد،اچانک نگر، کرلا)۔
مولوی حفظ الرحمٰن (امام و خطیب مرکز مسجد،پائپ روڈ،کرلا)قاری ولی اللہ (صدر جمعیۃ علماء تکیہ وارڈ،کرلا)وسیم عباس (نائب سکریٹری جمعیۃعلماء پائپ روڈ،کرلا)مولوی علاؤ الدین (خازن جمعیۃعلماء پائپ روڈ،کرلا)فخر الدین بھائی (مرکز مسجد،پائپ روڈ کرلا)مولانا شمیم احمد (مسجد عائشہ،لوہار چال،عبد الغفور خان اسٹریٹ،کرلا)حافظ احسان اللہ (جنرل سکریٹری تکیہ وارڈ کرلا)پر مشتمل ایک وفدنے متاثرہ علاقہ کا جائزہ لیا۔وفد کی رپورٹ کے مطابق ۸۲/ مکانات اس آتشزدگی معاملہ میں متاثر ہوئے ہیں،جن میں ۴/ مکان برادران وطن کے بھی ہیں۔متاثرین میں سے زیادہ تر لوگ اپنے مہمانوں کے پاس قیام کئے ہوئے ہیں۔جمعیۃ علماء کرلاپائپ روڈ،ممبئی کے اراکین متاثرہ خاندانوں کی امداد و راحت رسانی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں