بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 12جنوری2020)ڈائریکٹوریٹ آف بیسک ایجوکیشن کے ذریعہ اترپردیش کے 100 ٹاپ اسکولوں کی فہرست میں 2015 کے بعد ایک بار پھر ضلع مین پوری کے قصبہ بھوگاؤں کے گرام رجوانا میں واقع پرائمری اسکول کو ایک بار پھر 2020 میں بہترین اسکول ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا،اس سے قبل 2015 میں، ضلع کے پہلے بہترین اسکول کا انتخاب کیا گیا تھا جب اس وقت کے وزیر اعلی اکھلیش یادو ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے،موصوف نے اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار کے ایوارڈ کے ساتھ قصبہ بھوگاؤں کے گرام رجوانہ کا اسکول ضلع میں سب سے بہترین اسکول منتخب کیا گیا تھا۔
پانچ سال بعد تعلیمی معیار اور اسکول کی بہتر ترقی کے لئے مستقل کوششوں کے نتیجے میں ایک بار پھر پرنسپل محمد عشرت علی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بیسک ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سروندر وکرم بہادر سنگھ نے ضلع کے دو اسکولوں کو شاندار اسکول ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے،جس کے تحت یکم فروری کو پرائمری اسکول رجوانا کے پرنسپل عشرت علی،اورگرام ناہلی کے پر اتھمک اسکول کے پرنسپل مہیندر پرتاپ سنگھ کو بیسک اسکول ڈائریکٹوریٹ ان بیسک ایجوکیشن نشاط گنج لکھنؤ میں نوازہ جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں