چاندپو ر؛محمد شاہد (یواین اے نیوز 18جنوری2020)نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو دیکھ فحش پھبتیاںکس رہے تین لڑکوں کو پولیس نے اس وقت پکڑ لیا ، جب ان کی عوام کے ذریعہ دھنائی کی جا رہی تھی ، دیر شام چاند پور نہرو چوک کے پاس تین نوجوان راہ جاتی لڑکیوں اور خواتین پر کھڑے ہو کر نا زیبا کلمات کہہ رہے تھے ۔ اسی دوران کسی نے بچیوں کے لواحقین کو اطلاع دی ، جس پر ان کے اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور تینوں کو جم کر پیٹا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر یہ تینوں سبزی منڈی کی طرف بھاگتے ہوئے پکڑے گئے۔پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے لڑکے یہ کہہ رہے تھے کہ میری جان اچھی لگ رہی ہے۔
پولیس نے آفتاب احمد ولد محمد جان ساکن گاو ¿ں حاتم پور شیخ تھانہ چاند پور ۔ فیضان ولد نفیس احمد محلہ شاہ چندن تھانہ چاند پوربتایا ہے ۔ تیسرے کا نام گورو ولد ہری اوم ساکن پریم نگر تھانہ ہلدور ضلع بجنور بتا تے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔ دوسری طرف عوام کا کہنا تھا کہ پولیس نے بعد میں آکر اپنی کارروائی کی پہلے تو لڑکیوں کے کنبہ کے افراد نے ان تینوں کی جم کر عاشقی نکالی، اور بعد میں اطلاع پر پہنچی پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملے میں ، نہرو چوک پرکافی دیر تک ہنگامہ برپا رہا ، لیکن کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ مار پیٹ کرنے والوں کو کوئی روک سکے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں