چاندپو ر؛محمد شاہد (یواین اے نیوز 18جنوری2020)قریبی گاو ¿ں برال ساکن انیتا اہلیہ پونیت کمار نے سپرنٹنڈنٹ پولیس بجنور کے نام لکھے گئے مکتوب میں اپنے خاندان کی جان و مال کے تحفظ کی فریاد کرتے ہوئے اپنے رشتہ دارون پر اسے اور اس کے شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنا نے کا الزام لگا یا ہے ۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر ایک انتہائی سیدھا آدمی ہے اس کے دو معصوم بچے ہیں ، جن کو وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھیتی باڑی کرکے اپنے کنبہ کو پال رہی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے قریبی رشتے دار اسے اور اس کے شوہر کو اس کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون کے مطابق کئی بار اس کے اپنے سگے رشتہ دار جن میں اس کے ایک اس کے شوہر کے بڑے بھائی لڑکا بھی شامل ہیں۔
اسے قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وہ لوگ اس پر اور اس کے کنبہ پر جان لیوا حملہ کرنے کے فراق میں لگے ہوئے ہیں ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ دن پہلے کچھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں دیوار پھاند کر داخل ہوگئے تھے ، لیکن چیخ و پکار اور تیز شور مچانے پر وہ فرار ہوگئے ۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر سیدھا اور سادہ ہے۔ نیز یہ لوگ قتل کرنے کی کوشش میں ہیں،جس کی شکایت خاتون نے چاند پور پولیس سے بھی کی تھی ۔خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ اور اس کے اہل خانہ خوفزدہ ہیں۔ خاتون نے سپرنٹنڈنٹ پولیس بجنور سے اپنے اور اپنے کنبہ کی جان و مال کی حفاظت کی درخواست کی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں